• 24newspk

واقعی پاکستانی ٹیم کا کوئی جواب نہیں! انگلینڈ کی نیشنل ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی




ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) اکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 150 رنز بنائے۔اس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے بھی اسکور کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔پاکستان کی طرف سے ابراعظم 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز اور محمد رضوان 63 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ان کے علاوہ محمد رضوان نے 63 رنز بنائے ان کے علاوہ فخر زمان 26 اور محمد حفیظ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ڈیوڈ ملا کو 1 اور پھر جونی بریسٹو کو 11 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جب کہ معین علی بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیسن روئے 32 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ڈیوڈ ملا کو 1 اور پھر جونی بریسٹو کو 11 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جب کہ معین علی بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیسن روئے 32 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔لیام لیونگ اسٹون نے وکٹیں گرنے کے باوجود جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 42 گیندوں پر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے تاہم شاداب نے اگلی ہی گیند پر انہیں پویلین واپس بھیج دیا، وہ 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی نے 3،3 محمد حسنین، حارث رؤف اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کھیل پیش کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

6 views0 comments