24newspk
"والدہ مجھے سیاست میں آنے نہیں دیتیں، اگر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں تو ۔ ۔" شعیب اختر

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق سٹار کھلاڑی اور دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ والدہ مجھے سیاست میں آنے نہیں دیتیں ،اگر میں آزاد کی حیثیت سے الیکشن لڑوں تو جیت جاؤں گا۔
تفصیلات کے مظابق سابق اسٹار باؤلر شیعب اختر نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور میری ماں مجھے سیاست میں آنے کی اجازت نہیں دیتیں اگر اجازت مل جائے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں تو جیت جاؤں گا۔
شعیب اختر نے بتایا کہ جب مجھے معطل کیا گیا تھا تو راولپنڈی کی بااثر شخصیت کو میں نے فون کیا انہوں نے مجھے گھر بلایا اورگیٹ سے ہی واپس بھیج دیا تھا اس کے بعد پھر میری اس سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے میری مدد کی تھی اور میری پانج سال کی سزا ختم کروائی تھی۔آصف زرداری نے اس وقت کے چیئرمین نسیم اشرف کو فون کیا اور انہیں کہا کہ شعیب اختر کو ٹیم میں واپس بلاؤ نہیں تو آپ گھر چلے جائیں۔
شعیب اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہد آفریدی اور محمد آصف کے ساتھ جحگڑا کرنا میرا بچپنا تھا ۔میں نے پاکستان کو اتنے میچ جتوائے لیکن کوئی پوچھتا ہی نہیں آئی پی ایل میں میں نے شاہ رخ خان کی ٹیم کو ایک میچ جتوایا تو وہ ساری رات ناچتا رہا ، دنیا کا تیز ترین بولر بننا کبھی میرا خوب نہ تھا۔
شعیب اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سہواگ کے بیان کے بعد ان سے بات ہوئی تھی، شکایت ہی کررہا تھا، سہواگ نے میدان میں الٹی بات کی ہوتی تو اسے گراؤنڈ میں ہی مارتا۔