24newspk
ورلڈکپ اور ایشیاکپ کی تیاریاں؛ گرین شرٹس آج کیویز کے مدمقابل ہوں گے

24 نیوز پی کے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے شروع ہوگا،اس سیریز سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔
پاک نیوزی لینڈ سیریز میں پانچ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے آج 27 ن اپریل اور دوسرا 29 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔باقی تین میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔تیسرا میچ 3 مئی ،چوتھا میچ 5 مئی ، پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔