24newspk
ورلڈکپ میچ میں حارث رؤف کی مارٹن گپٹل کو طوفانی گیند، اوپنر کو انجکشن کیوں لگوانے پڑگئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو شکست دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے اور نیوزی لینڈ سے بدلہ بھی لے لیا جس طر ح وہ پاکستان سے عین وقت پر سیریز ختم کر کے بھاگ گئے تھے، نجی ٹی چینل کے مطابق نیوزی لینڈ کے اوپنر اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار س ےیارکر کرایا تھا جس نے اس کو بہت ستایا تھا۔

نیوز ی لینڈ کے اوپنر بلے با ز مارٹن گپٹل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی گیند انگوٹھے پرلگنے کے بعد شدید درد میں مبتلا تھا اور اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگیا تھا۔ حارث رؤف نے 150 کی رفتار سے یارکر گیند کروائی جو اس کے پیر پر لگی تھی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے کوچ نے مارٹن گپٹل کو پاکستان کے میچ کے بعد ہر میچ میں انجکشن لگائے گئے۔