top of page
  • Writer's picture24newspk

”ورلڈکپ 1999ءشاہد آفریدی کا انتخاب تباہ کن فیصلہ تھا“



لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اوپنر بیٹسمین عامر سہیل نے کہا کہ شاہد آفریدی کا 1999 کے ورلڈ کپ میں انتخاب کو غلط فیصلہ قرار دیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان عامر سہیل نے ورلڈ کپ 1999 کی ناکامی کی دو وجوہات بیان کرتے بتایا کہ پہلی وجہ تو شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ 1999 کے لئے منتخب کرنا تھا اور دوسرا اس کو سعید انور کے ساتھ اوپنر بھیجنا تھا جو غلط فیصلہ تھا کیوں کہ شاہد آفریدی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے نا واقف تھے کا کہنا تھا انگلش پچز باؤنسی ہوتی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں شاہد آفریدی کی جگہ محمد یوسف اچھا آپشن تھا ان کو سعید انور کے ساتھ اوپنگ کروا ستے تھے وہ نئے بال کو اچھا کھیلتے تھے اور نئی گیند کا خطرہ دیکھیں میں محمد یوسف کے حق میں تھا۔

عامر سہیل نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کم باؤنسی پچز پر زیادہ اچھا کھیلتے تھے اور اپوزیشن کے لئے خطرہ ہوتے تھے۔انگلش کنڈیشنز شاہد آفریدی کے کھیلنے کے انداز کے لئے موزوں نہیں تھا۔ انہوں نے نے بتایا کہ 1998 میں ٹیم کا کپتان تھا تو ہم نے سلیکٹرز کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ اگلے سال ورلڈ کپ کے لئے باقائدہ اوپنرز ہونے چاہیے جو پچ پر کھڑے رہیں ٹیم کو ایک اچھا آغاز دیں۔لیکن یہ بدقسمتی تھی کہ سلیکٹرز نے شاہد آفریدی کو اوپنگ لئے منتخب کیا۔


ان کا مزید کہنا تھا شاہدآفریدی کا انتخاب مشکل حالات میں یہ ایک بڑا جواءتھا، آفریدی باؤلنگ کرنے کے قابل تھے نہ ہی بیٹنگ، اگر وسیم اکرم کی جگہ میں کپتان ہوتا تو میں ان کی جگہ محمد یوسف کو ترجیح دیتا۔

43 views0 comments
bottom of page