top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم


24 نیوز پی کے: جنوبی افریقہ کے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کم ہوگئے۔ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلا جائے گا۔


کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ اگلے سال کے پہلے مہینے جنوری میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے جس باعث جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ 2023 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی تاہم آسٹریلیا ٹیم کی عالمی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث جنوبی افریقہ کو متبادل تارئخیں نہیں مل سکیں

آسٹریلین کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا نے آئی سی سی کی منظوری سےآسٹریلیا کو پوائنٹس دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 14,12اور 17 جنوری 2023 کو کھیلے جانے تھے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ 2023 میں ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر سکتی ہیں جس کی حتمی تاریخ 30 مئی ہے۔



24NewsPK: South Africa's chances of qualifying directly for next year's World Cup are slim. The 2023 ODI World Cup will be played in India.


According to Cricket Australia, South Africa has withdrawn from the three-match ODI series against Australia in the first month of January next year, making it very difficult for South Africa to qualify directly for the 2023 World Cup. The report said that the South African Cricket Board had requested to reschedule the series against Australia, but due to the Australian team's involvement in world cricket, South Africa could not get alternative dates.



A statement issued by Australian Cricket said that South Africa has agreed to award points to Australia with the approval of the ICC. The three-match ODI series between Australia and South Africa will be played on January 14, 12 and 17. It was to be played in 2023. Let me tell you that the teams can qualify directly for the 2023 World Cup, the last date of which is May 30.

65 views0 comments
bottom of page