• 24newspk

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم کون سی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ؟جانئے


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی ،ایشین ٹیم پہلے نمبر پر موجود۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ریکنگ جاری کر دی جس میں ٹاپ تھری ٹیموں میں دو ایشین ٹیمیں شامل ہیں،پہلی پوزیشن پر سری لنکا 24 پوائنٹس کے ساتھ نمبر پر ہے،سری لنکا نے 2021 سے 16 جنوری 2022 تک دو میچز اپنے نام کیے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ کے مطابق دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کی ٹیم ہے،آسٹریلیا چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔پاکستان کرکٹ ٹیم جن کے لئے سال 2021 بہترین سال رہا ان کا پوئنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر ہے قومی ٹیم نے تین میچ کھیلے جس میں سے تین میچ جیتے اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق باقی ٹیموں میں جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر رہی۔


768 views0 comments