top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کو مسلسل دوسری شکست،بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) بھارت ورلڈ ٹی 20 شروع ہونے سے پہلے فیورٹ ٹیم تھی لیکن ایونٹ میں پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر بہت تنقید ہوئی لیکن اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 20 اوورز میں صرف 110 رنز بنا سکے،جتنے بڑے نام تھے سارے ڈھیر ہو گئے نہ روہت شرما چلا نہ راہول اور نہ ہی کوہلی چلے سب ناکام ہو گئے۔بھارتی ٹیم پر سوشل میڈیا پر بڑی تنقید ہو رہی ہے کہ اتنی مضبوط بیٹنگ لائن ہونے کے باوجود پریشر میں آجاتی ہے۔بھارتی ٹیم کی طرف سے اجے جدیجا 26 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ان کے علاوہ پانڈیا 23 رنز اور کے آر راہول 18 اور روہت شرما 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بولٹ نے تین اور سودھی نے 2 اور ساؤتھی ا ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔


نیوزی لینڈ نے 14ویں اوور میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل نے 49 اور ولیمسن نے 33 اور گپٹل نے 20 رنز بنائے،بھارت کی طرف سے بھمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے لئے ایونٹ میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں اب بھارت سارے میچ جیتے اور نیوزی لینڈ کسی ٹیم سے ہارے تب بھارت کا کوئی چانس بنتا ہے ۔

14 views0 comments
bottom of page