top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ کس ٹیم کے ساتھ ہوگا؟آئی سی سی نے شیڈول جاری کر دیا


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کا آغاز اکتوبر میں یو اے ای میں کھیلا جا ئے گا ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا اور 45 میچ کھیلے جائیں گے پہلے راؤنڈ ون ہوگا جس میں گروپ اے اور گروپ بی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں دونوں گروپوں میں سے چار ٹیمیں سلیکٹ ہونگی جو سپر 12 میں شامل ہونگی۔راؤنڈ ون میں کھیلنے والی وہ ٹیمیں ہیں جو ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھیں۔سپر 12 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ ون اور گروپ ٹو ہر گروپ میں 6 ٹیمیں شامل ہونگی ۔گروپ ون میں انگلینڈ ،آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز،ونر گروپ اے ،رنر اپ گروپ بی شامل ہیں ۔


گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ،نیوزی لینڈ، افغانستان،ونر گروب بی،رنراپ گروپ اے شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔دوسرا میچ 26 کتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گا تیسرا میچ 28 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا چوتھا میچ 2 نومبر کو رنراپ گروپ اے کے ساتھ کھیلا گا جبکہ آخری میچ 7 نومبر کو ونر گروپ بی کے ساتھ کھیلا گا۔


53 views0 comments
bottom of page