top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرہ بنگلہ دیش میں ہونے کا امکان


لاہور(24 نیوز پی کے)ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے اور بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر کرانے پر غور ہو رہا ہے۔ اب پاکستان نے بھی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نہ جانے کا عندیہ دے دیا ہے اور اس صورت میں پاکستان کے میچز بنگلادیش میں کرانے پر غور ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ میگا ایونٹ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت نے بتادیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے اس صورت میں بھارت کے میچ یو اے ای یا عمان اور سری لنکا میں کروانے پر غور ہو رہا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کم سے کم دو بار آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔


پی سی بی نے بھی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے منع کردیا۔اب کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات چیت شروع ہوچکی ہے اور پاکستان کے میچز کیلئے بنگلہ دیش ممکنہ طور پر نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ تجویز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں سامنے آئی تاہم فی الحال یہ صرف تجویز ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

11 views0 comments
bottom of page