top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈ کپ میں پہلے صرف بھارت ہمارے نشانے پر تھا لیکن اب نیوزی لینڈاور انگلینڈ بھی ہیں، رمیز راجہ


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی معامل ےپر مغربی دنیا اکٹھی ہوجاتی ہے۔ سیکیورٹی تھریٹ شیئر نہ کرنا ایک دھچکا تھا، کوئی وجہ بتائے بغیر یہاں سےچلے جانا افسوسناک ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈکپ میں پہلے ہمارےنشانے پرصرف ہمسائیہ ملک بھارت تھا۔ اب بھارت کیساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان تینوں ٹیموں کیساتھ محاذ جنگ پر اتریں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد آئندہ ماہ سے ہورہا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔



35 views0 comments
bottom of page