top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا حدف حاصل کرنے والی ٹیم بھارت کی بولنگ کے سامنے ڈھیر،عبرتناک شکست


24 نيوز پی کے: ورلڈ کپ 2023 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ،چھکے چوکوں کی برسات کے ساتھ وکٹیں بھی اڑ رہی ہیں ۔ورلڈ کے سب سے بڑے میچ کا انتظار ختم ہو گیا،پاکستان اور بھارت چار سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئے تو لگ رہا تھا کہ اس دفعہ میچ کانٹے دار ہوگا لیکن پاکستان نے پھر تاریخ دھرادی،ہمیشہ کی طرح بڑے میچ میں پاکستانی بیٹر بیٹنگ پچ پر بھی رنز نہ بنا سکے اور بڑے میچ میں پریشر میں آگئے۔تقریباّ ڈیڑھ لاکھ تماشائیوں کے سامنے پاکستانی بیٹرز 191 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئے۔


بكارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کو41 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب عبداللہ شفیق 20 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد 73 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کے اسکور کو آگے لے کر بڑھے اور دونوں کھلاڑیوں نے زمہ دارانہ بیٹنگ کی اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی ۔پاکستان کی تیسری وکٹ 152 رنز پر گری۔بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔152/3 رنز کے بعد پوری ٹیم 191 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم 50,محمد رضوان 49 اور امام الحق نے 36،عبداللہ شفیق 20 رنز بنا سکے۔پاکستان کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔بھارت کی طرف سے بھمرا،سراج،پانڈیا،یادو اور جدیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


بھارت نے 191 رنز کا حدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بھارت کی طرف سے کپتان روہت شرما نے 86 رنز بنائے ان کے علاوہ شریاس نے53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

12 views0 comments
bottom of page