top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈ کپ کی سکواڈ کا علان ہونے کے بعد مصباح اور وقار نے استعفیٰ دے دیا



ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے نیوزی لینڈ اور ورلڈ ٹی 20 سے پہلے استعفیٰ دے دیا.

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے ہی قومی ٹیم کی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

اب کچھ دیر بعد ہی یہ خبر آئی ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔


مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا.


انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں.مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں.


وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا.

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہیں.


60 views0 comments
bottom of page