24newspk
ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔۔ سرفراز سمیت بڑے کھلاڑی ڈراپ!
Updated: Sep 7, 2021

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نیوزی لینڈ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جن کے ساتھ 3 کھلڑی ریسرو میں ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں ان کے علاوہ بلے بازوں میں آصف علی، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، صہیب مقصود، اعظم خان شامل ہیں وکٹ کیپر محمد رضوان، آلراؤنڈر عماد وسیم، شاداب خان، فاسٹ باؤلرز میں محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی شامل ہیں جبکہ محمد نواز شاداب خان اور عماد وسیم اسپنرز کے طور پر شامل ہیں.
ان کے علاوہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریسرو کھلڑیوں میں شامل ہیں.ان کے علاوہ سرفراز احمد، شرجیل خان، فہیم اشرف کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔