top of page
  • Writer's picture24newspk

ورلڈ کپ 2023 بھارت کی بجائے کسی اورمقام پر ہونے کے امکانات نظر آنے لگے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)ون ڈے ورلڈ کپ اگلے سال 2023 کو بھارت میں کھیلا جائے گا۔اگلا ورلڈ کپ بھارت کی جگہ کسی اور مقام پر ہونے کے امکانات نظر آنے لگے۔


نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اورانڈین حکومت میں ٹیکس امور کے معاملات طے نہیں پا سکے ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی کو ٹیکس معاملے میں کچھ نہ کر پانے کا عندیہ دیدیا ۔رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کرکٹ کو آمدنی ٹیکس سے استثنیٰ دینے پر راضی نہیں ، بھارتی حکومت نے 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کو بھی ٹیکس چھوٹ نہیں دی تھی ، ٹیکس چھوٹ نہ ملنے پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت سے باہر لے کر جا سکتی ہے ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 جو بھارت میں کھیلا گیا تھا اس میں بھی ٹیکس چھوٹ نہ ملنے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے حصے سے رقم کاٹ لی تھی ۔ ابھی تک ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھی بھارت کے پاس ہے ۔ اگلے سال ایشیا کپ پاکستان میں کھیلا جائے گا اور بھارت کی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کی خبریں آرہی ہیں،پی سی بی چیئرمین نے بھی واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آسکتا تو ہم بھی سوچیں گے کہ بھارت جائیں کہ نہیں۔


Web Desk (24 News PK) The ODI World Cup will be played in India next year in 2023. There are chances of the next World Cup being held in another place instead of India.


According to the private TV "ARY News", the International Cricket Council and the Indian government could not settle the tax issues, the Indian Cricket Board also indicated to the ICC that they could not do anything about the tax issue. According to the reports. The Indian government is not willing to exempt cricket from income tax, the Indian government did not give tax exemption to the 2016 KT20 World Cup.


Let us tell you that in the T20 World Cup 2016 which was played in India, the International Cricket Council deducted money from India's share for not getting tax exemption. India is also hosting the ODI World Cup 2023. Next year the Asia Cup will be played in Pakistan and there are reports of India not participating in the Asia Cup. Go to India or not.

19 views0 comments
bottom of page