• 24newspk

وزیراعظم شہبازشریف کا ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں دو دیہات میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس



اسلام آباد19 اپریل (24 نیوز پی کے) وزیراعظم شہبازشریف کا ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں دو دیہات میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس ،6 بچوں سمیت 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم کا اظہار


متاثرہ دیہات کے مکینوں اورمتاثرین سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتے ہیں ۔جانی ومالی نقصانات پر دل بے حد غمگین اور دکھی ہے ۔متاثرین کی امداد کے لئے وفاقی حکومت اقدامات کرے گی ۔سندھ کی صوبائی حکومت سے بھی متاثرین کی مالی امداد کے لئے بات کروں گا ۔این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کرتا ہوں کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں بھرپور مدد کریں


اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین

20 views0 comments