• 24newspk

وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم


اسلام آباد:14 اپریل 2022(24 نیوز پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ قوم کا پیسا ہے، انکوائری کرنا ضروری ہے۔


شہباز شریف نے صبح سات بجے 4 سال سے التوا کا شکار بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ میٹرو منصوبہ کیوں طویل عرصے سے التوا کا شکار رہا؟میٹرو منصوبے کے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔


وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے کے قریب خرچ ہوچکے ہیں، عوام کا خیال کریں، منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے، میٹرو بسوں میں سامان رکھنے کا انتظام بھی ہونا چاہیے

2 views0 comments