• 24newspk

وزیراعظم شہباز شریف کی سستا آٹا سکیم، 10کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے میں ملے گا


اسلام آباد 19 اپریل(24نیوز پی کے)پورے پنجاب میں ہر دوکان پر 10کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے میں ملے گا،چینی 70 روپۓ کلو ملے گی۔باقی صوبے بھی اسی ریٹ پہ کنٹرول کریں۔میاں شہباز شریف کی وفاقی حکومت نے پورے پنجاب میں یکساں قانون لاگو کردیا ہے۔


رمضان بازاروں میں دس کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں مل رہا تھا ۔اب جمعرات 21 اپریل سے پورے پنجاب میں 10 کلو اٹے کا تھیلا ہر دکان سے دستیاب ہوگا۔

اب کوئی بھی دکاندار 450 روپے کے علاوہ زیادہ قیمت وصول نہیں کرے گا۔ اگر کسی دکاندار یا پرچون فروش نے 10کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے سے زیادہ بیچنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا ۔چینی کا ریٹ بھی کم کردیا۔


سستا آٹا سکیم کو پورے پنجاب میں عوام تک پہنچانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو اس آٹے کی بین الصوبائی نقل و حرکت کو روکیں گی۔ دکان داروں کو آٹے کے سلسلے میں من مانی نہیں کرنے دی جائے گی ۔21 اپریل کو پنجاب کی تمام فلور ملوں کو محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی طرف سے سولہ سو روپے من گندم فراہم کی جائے گی اگر کسی فلور مل مالکان نے سبسڈی والے آٹے سے سوجی معدہ نکالنے کی کوشش کی تو فلور مل مالکان کے خلاف بھی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ اب پنجاب میں سفید آٹے کے نام پر کسی کو 450 روپیے والا تھیلا مہنگا بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی اب آٹا مافیاز کو عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

10 views0 comments