• 24newspk

وزیراعظم شہباز شریف کی شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت


اسلام آباد (24 نیوز پی کے) وزیراعظم شہباز شریف کی شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

ارض پاک کا دفاع کرتے ہوئے میانوالی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.شہداء کا لہو پوری قوم پر قرض ہے، ہم اس کی بوند بوند کا حساب لیں گے .


پوری قوم مادر وطن کے تحفظ و سلامتی کا فرض ادا کرنے والے بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ہمارے افسروں، جوانوں اور شہریوں کی شہادتیں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔اللہ تعالیٰ سپاہی عصمت اللہ سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

2 views0 comments