• 24News pk

وزیراعظم عمران خان سے سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کی ملاقات



اسلام آباد ۔ 22 اگست (24 نیوز پی کے-اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی نے وزیراعظم کو سٹریٹجک پلانز ڈویژن سے متعلق امور کے بارے میں بریفننگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے کردار اور خدمات کو سراہا۔


Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved