• 24Newspk

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پانی کے قومی تحفظ کی پالیسی اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اجلاس


اسلام آباد ۔ 11 مئی (24نیوز پی کے-اے پی پی) وزیراعظم عمران خان زیر صدارت پنی کے قومی تحفظ کی پالیسی اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا۔وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیموں کی تعمیر سے زرعی ضروریات کے لئے پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کے حصول میں مدد ملے گی۔


وزیر اعظم عمران کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بیراج کی تعمیر سے سمندری پانی سے زمین کے کٹاﺅ کو روکنے اور زرعی ضروریات پوری ہوں گی۔ وزیر اعظم نے کہا تعمیراتی کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔


اجلاس کے شرکا سے خطاب کر کتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے، تعمیراتی کام میں مقامی سامان اور افرادی قوت کو ترجیح دی جائے، اس سے لوگوں کو روزگار کے بڑے پیمانے پر مواقع ملیں گے اور تعمیراتی شعبہ اور دیگر متعلقہ صنعتیں ترقی کریں گی۔


اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر،، ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق تمام زیر التواءامور کے حل کی پیشرفت کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا گیا۔اور بتایا گیا کہ ان کی ہدایت کے مطابق آباد کاری، مالیاتی وسائل کی فراہمی کے لئے تفصیلی روڈ میپ سمیت تمام مسائل حل کرلئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ اب عملی کام کے آغاز کے لئے تیار ہے۔


وزیر اعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم مختلف وجوہات کی بناءپر عشروں سے التواءکا شکار رہا ہے، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے روزگار کے 16 ہزار 500 مواقع پیدا ہوں گے۔ سیمنٹ اور اسٹیل کی بڑی مقدار اس میں استعمال ہوگی جس سے ہماری ان صنعتوں کو ترقی ملے گی۔اس منصوبے کا بڑا مقصد پانی ذخیرہ کرنا اور 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرنا ہے۔ 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی ڈیم کی گنجائش سے ملک میں پانی کی موجودہ قلت 12 ملین ایکڑ فٹ سے کم ہو کر 6.1 ملین ایکڑ فٹ رہ جائے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی زندگی میں 35 سال کا اضافہ ہوگا اور 12 لاکھ 20 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے حصے کے طور پر علاقے کی سماجی ترقی پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ ڈیم سیلاب کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور ہر سال سیلاب سے ہونے والے اربوں روپے کے نقصان سے بچائے گا۔




Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube