• 24News pk

وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے،مہندا


کولمبو۔24فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون اور دوستی کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

4 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved