• 24newspk

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان

پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8لا کھ روپے مالی امداد دے گی۔گھروں، فصلوں او رمویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی-وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی


سیلاب متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے ریسکیو 1122کا عملہ پہنچا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر ومرمت کاحکم سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیاجائے-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت


میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے- سانپ کاٹنےاور ہیضہ سے بچاؤ کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں۔سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیاجائے۔ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حکم دیا کہ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز،آر پی او اور ڈی پی اوزمنتخب نمائندوں کے سا تھ ملکر متاثرین کی دادرسی کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں -ریلیف کی تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے-تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز سے ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں -میں خود بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا-


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے-

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، سیف الدین کھوسہ،جاوید اخترلنڈ، محی الدین کھوسہ، عامر نواز چانڈیہ،ثناءاللہ خان مستی خیل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمدخان بھٹی،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری صحت،ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسزاور متعلقہ حکام کی اجلا س میں شرکت

8 views0 comments