24newspk
وزیر اعظم سے کیوں ملے؟ پی سی بی نے اظہر علی اور مصباح الحق کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
Updated: Sep 18, 2020

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس جاری کر یے ۔
تفصیلات کے مطابقومی ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق ،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت طلب کرلی۔پی سی بی نے تینوں کھلاڑیوں سے بغیر اجازت وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا نوٹس لے لیا ۔
پچھلے دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ٹیلی وژن ( پی ٹی وی اسپورٹس ) کے درمیان ڈومیسٹک کرکٹ کی کوریج کا معاہدہ دستخط ہوا۔اس موقع پر ہیڈ کوچ مصباح الحق ،ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔تینوں کھلاڑیوں نے انہیں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کے لئے کہا لیکن وزیر اعظم نے مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے زرائع نے دعوٰی کیا کہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے شوکاز نوٹس جاری کردیے جبکہ محمد حفیظ بچ گئے کیوں کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں ۔