• 24newspk

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات بارے مکمل رپورٹ طلب کرلی


اسلام آباد۔15اپریل 24نیوز پی کے):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی اس کے علاوہ ایف بی آر کی کارکردگی پر بھی وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


6 views0 comments