• 24News pk

وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات


اسلام آباد 23 جنوری (24 نیوز پی کے) وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات.ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر کی بھی شرکت. عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کو سسٹین ایبل ہاؤس ہولڈ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا.


منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اور چھوٹے پیمانے پر پولٹری کی مدد سے نہ صرف متوسط گھرانے کی گھر کی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ ان سے روزگار بھی کمایا جا سکے گا. مجوزہ منصوبہ نہ صرف کم سے کم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے بلکہ کسی بھی گھر کو اپنے تئیں ایک سسٹین ایبل یونٹ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.


ایم این اے عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی اور شجرکاری کے جاری اقدام سے آگاہ کیا جس میں انکو این ایچ اے کا تعاون حاصل ہے.غلام بی بی بھروانہ نے وزیرِ اعظم کو جھنگ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا.


اسکے علاوہ سیال شریف میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ نظر گیس کی دستیابی کی تجویز پیش کی.وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اپنے حلقے کے مسائل کیلئے بالعموم اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بالخصوص مؤثر کردار ادا کررہی ہیں جو خوش آئند بات ہے.

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved