• 24News pk

وزیرِ اعظم عمران خان سے دیر اور سوات سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات


اسلام آباد۔24جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے دیر اور سوات سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے اتوار کو ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم سےملاقات کرنے والوں میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، سلیم رحمان اور بشیر خان شامل تھےملاقات میں دیر میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان نے وزیرِ اعظم کو دیر میں زیرِ تعمیر ڈیمز میں مقامی آبادی کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع مہیا کرنے پر بریفنگ دی۔ اسکے علاوہ حلقے کے مسائل اور عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سلیم رحمان نے وزیرِ اعظم کو سوات میں سیاحت کے فروغ اور اس سے مقامی لوگوں کی معاشی حالت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات اور سوات میں تعلیم و صحت کے منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔

3 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved