• 24News pk

وزیر اعظم عمران خان کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت


اسلام آباد۔2جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان، کامرس، پیٹرولیم، بحری امور اور داخلہ ڈویژن کے سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئےۓجبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی چیف سیکریٹریز، فرنٹئیر کور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئی جی صاحبان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اسمگلڈ تیل کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کے اس وقت ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا جو کہ غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکے گا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved