• 24News pk

وزیر اعظم عمران خان کی قوم کو 74 ویں یوم آزادی پر مبارکباد



اسلام آباد ۔ 14 اگست (24 نیوز پی کے) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو 74 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا، معیشت کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے اور کورونا کے کیسز بھی کم ہو گئے ہیں، سٹاک مارکیٹ ریکارڈ اوپر گئی ہے، تعمیرات اور اس سے وابستہ صنعتوں کو تاریخی پیکج دیا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہو گئے اور ٹیکس وصولی بھی بہتر ہوئی، انشاءاللہ حالات مزید بہتر ہو تے جائیں گے، پاور کمپنیوں سے طویل مذاکرات کے بعد معاہدہ ہو گیا ہے، اب صنعتوں اور عوام کے لئے سستی بجلی دستیاب ہوگی، سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان کے حق کے لئے دعا گو بھی ہیں اور جدوجہد بھی کریں گے۔ جمعہ کو پاکستان ٹیلی وژن پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے عظیم خواب کی تعبیر ہے۔ وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں قانون کی بالا دستی ہو۔ سب انسانوںکو برابر کے حقوق حاصل ہوں اور ریاست ان کے حقوق کی ضمانت دے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس سفر کی جانب گامزن ہیں اور جدوجہد کے ذریعے منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا میں آج قوم کو کورونا وائرس کا مل کر مقابلہ کرنے پر بھی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ پاکستان نے جس طرح کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی ہے شاید ہی کسی قوم میں اس طرح کی مثال مل سکے۔ ہمیں خدشہ تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ایک طرف لوگ بیماری سے ہلاک ہوں گے اور دوسری جانب معیشت تباہ حال ہونے کے باعث بھوک سے مریں گے لیکن اللہ تعالیٰ کا خاص شکر اور کرم ہے کہ کورونا کیسز میں بھی کمی آئی ہے اور معیشت بھی بہتری کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسان کوشش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کامیابی عطا کرتا ہے۔ وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور چہرے پر ماسک کا استعمال کریں کیونکہ اس وبا سے بچنے کے لئے یہ سب سے ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم کی تیسری مبارک باد معیشت کی صورتحال بہتر ہونے پر دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال بہت مشکل میں گزرے۔ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بہت مشکل حالات کا سامنا تھا۔ ہم نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنی تھیں۔ ہمارے پاس فارن ایکسچینج نہیں تھا اور ہم ڈیفالٹ کررہے تھے۔ اگر ہم خدانخواسہ ڈیفالٹ کر جاتے تو اس کے بہت برے اثرات کا سامنا کرنا پڑتا کیونکہ ڈیفالٹ کرنے سے ڈالر آنا بند ہو جاتے ہیں اور روپے کی قدر گر جاتی جس سے چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم ڈیفالٹ سے محفوظ ہو کر بہت بری مہنگائی سے بچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ عوام کے لئے ابھی بھی مشکل حالات لیکن صورتحال اب بہتر ہو رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ ریکارڈ اوپر گئی ہے۔ لوگوں کا اعتماد بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ ہماری حکومت نے تعمیراتی شعبے کو وہ مراعات دی ہیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیں۔ 40 سے زائد صنعتیں تعمیرات کے شعبے سے واستہ ہیں۔ تعمیرات کو کے شعبے کو مراعات دینے سے ان صنعتوں کی بھی ترقی ہو رہی ہے اور روزگار ملنا شروع ہو گیا ہے

Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved