• 24News pk

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سرگودہا میں باضابطہ طور پر احساس سروے کا آغازکردیا


اسلام آباد۔24فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بدھ کو سرگودہا میں باضابطہ طور پر احساس سروے کا آغازکردیا ۔ کوویڈ19کے بعد احساس سروے پر تیزی سے عملدرآمد کرتے ہوئے یہ ایک ماہ کے دوران ڈاکٹر ثانیہ کی پانچویں نیوز بریفنگ تھی ۔ بدھ کو سرگودہا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودہا کی تمام سات تحصیلوں میں احساس سروے شروع ہوچکا ہے، ملک بھر میں 70فیصد سروے ہوچکا ہے اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے 7ملین گھرانوں کا اندراج جون 2021تک مکمل ہوجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سروے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے احساس نے ملک بھر میں سروے سرگومیوں کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت منظم کیا ہے ۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور دیگر کئی علاقوں سمیت سرگودھا میں احساس سروے کو ایسے طریقہ کار کے تحت شروع کیا جارہا ہے جس کے ذریعے مقامی اساتذہ اپنے نامزد کردہ علاقوں میں ڈیٹا اکھٹا کریں گے ۔ گھریلو اعدادوشمار کو مکمل طور پر شفاف انداز میں اکھٹا کرنے کیلئے احساس نے محکمہ تعلیم پنجاب کے تعاون سے تکنیکی طور پر یہ سروے کرایا ہے ۔ سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں اب تک 717اساتذہ کو شمار کنندگان کے طور پر تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ گھر گھر جا کر ڈیٹا اکھٹا کریں ۔ سال 2017کی مردم شماری کے مطابق سرگودھا میں 600000سے زائد گھرانے ہیں اور سروے میں گنتی کیلئے 4977علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔سروے ٹی میں اینڈراءڈ اپلی کیشنز کے ذریعہ گھر گھر جاکر ڈیٹا اکھٹا کررہی ہیں ۔ سروے میں جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر گھرانوں کا احساس کفالت میں اندراج یا اخراج کیا جارہا ہے ۔ ہر ضلع میں سروے کے تحت گھرانوں کو رجسٹر کیا جارہا ہے اور مرحلہ وار بنیادوں پر کفالت وظاءف مہیا کئے جائیں گے ۔ 8171ایس ایم ایس سروس کے ذریعے، نئے اندراج شدہ گھرانوں کو بھی اہلیت کے پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے نامزد بینکوں ، بائیومیٹرک اے ٹی ایمز اور کیمپ ساءٹس سے کفالت ادائیگیاں وصول کرلیں ۔ پنجاب ،سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد میں حبیب بینک سے جبکہ خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزادجموں کشمیر میں بینک الفلاح سے ادائیگیاں وصول کی جائے گی ۔مزید برآں ڈاکٹر ثانیہ نے ضلعی انتظامیہ، سرکاری اساتذہ اور مقامی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ عوام میں سروے سے متعلق آگاہی فراہم کریں ، یہ بتائیں کہ سروے مفت اور رضاکارانہ عمل ہے لہذا عوام سروے ٹیموں کے ساتھ صحیح اور درست معلومات کا تبادلہ کر کے تعاون کرے ۔حکومت کی جانب سے احساس سروے اور احساس کفالت میں مستحقین کا اندراج غیر سیاسی بنیادوں پر کیا جارہا ہے تاکہ مستحق گھرانے اس پروگرا م سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔ اس سروے سے حکومت پسماندہ گھرانوں کو احساس کفالت، وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل، احساس نشوونما سمیت دیگر متعدد پروگراموں میں شامل کر کے انکی فلاح و بہبود پر کام کرے گی۔ بعد ازاں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحقین سے ملاقات کیلئے سرگودہا کے ملحقہ علاقوں میں سروے کی سائٹ کا دورہ کیا اور سروے کے عمل اور شمار کنندگان کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا ۔

6 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved