• 24News pk

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایتھوپیا کیلئے نامزد سفیرسے ملاقات میں گفتگو


اسلام آباد۔3نومبر (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔یہ بات انہوں نے ایتھوپیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شوذب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے بطور سفیرتقرری پر شوذب عباس کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج ہمیں خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔وزیر خارجہ نے سفیر کو معاشی سفارت کاری سمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ایتھوپیا کیلئے نامزد سفیر شوذب عباس نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔


Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved