• 24newspk

وزیر مملکت فرخ حبیب کی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر نیک خواہشات


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) وزیر مملکت فرخ حبیب کی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر نیک خواہشات کا اظہار

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہورہےہیں پاکستان نے ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمینس دکھا کر دنیا کو کرکٹ پسند ملک ہونے کا پیغام دیا

پاکستان کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور پرامن ملک ہےپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیئے اور اسی وجہ سے ویسٹ انڈیز پاکستان آئی ہے۔ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر بین الاقوامی کرک ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی جو کرکٹ ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں انہیں ضرور پچھتاوا ہوا ہوگاکھیلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان عالمی امن کو بھی فروغ دیتا رہےگا



آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا اور کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

37 views0 comments