top of page
  • Writer's picture24newspk

وسیم اکرم بھی لنکا پریمیر لیگ سے دستبردار ہو گئے مگر کیوں؟ افسوسناک وجہ بھی سامنے آ گئی


Wasim Akram withdraws from Lanka Premier League

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم سری لنکا میں ہونے والے لنکن پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کے طور پر کام نہیں کر سکیں گے کیوں کہ ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے۔


لنکن پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے ترجمان نبیل ہاشمی کے مطابق ابھی واضح نہیں ہے کہ وسیم اکرم سرلی لنکا کولمبو میں گال گلیڈی ایٹرز ٹیم کو جوائن کریں گے یا نہیں ۔ نبیل ہاشمی نے کہا کہ وسیم اکرم نے چیند روز پہلے بیان دیا تھا کہ گال گلیڈی ایٹرز میں لنکن پریمیر لیگ کی ٹرافی صلاحیت رکھتی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں کچھ بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور کسی نام نہیں لینا چاہتا لیکن ٹیم نوجوان اور سینئرز پر مشتمل ہوتے ہیں اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کر یں گے ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل کونسی ٹیم کھیلے گی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا لیکن میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دینا بہت مشکل ہے۔


وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض انجام دیے اور اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا۔وسیم اکرم دنیا کی مختلف لیگز میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ورلڈ کپ 1992 والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔اس کے علاوہ قومی ٹیم وسیم اکرم کی قیادت میں 1999 کا فائنل بھی کھیل چکی ہے۔

64 views0 comments
bottom of page