top of page
  • Writer's picture24newspk

وسیم اکرم نے عبد القادرکی باولنگ کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر لیجنڈری کرکٹر مرحوم عبدالقادر کے بارے میں نیا انکشاف کیا کہ وہ دنیا کے بہترین لیگ اسپنر تھے میں جب ٹیم میں آیا تو وہ میرے سینئر تھے جب وہ باؤلنگ کرواتے تھے خصوصا گوگلی کرواتے تھے ان اکی گیند سے آواز آتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے لیجنڈ لیگ اسپنر مرحوم عبداالقادر کے بارے میں کہا کہ وہ میرے سینئر تھے بڑے بڑے اسپنرز کو کھیلا ہوں لیکن ان جیسا باصلاحیت اسپنر آج تک نہیں دیکھا۔ وہ ایک عظیم کرکٹر تھے ان کی شخصیت کا اپنا سحر تھا۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے مرحوم عبدالقادر کے بارے میں کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں جب بھی گوگلی اور لیگ سپن کی بات ہوگی تو مرحوم قادر بھائی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا وہ ایک عظیم انسان تھے وہ غریبوں کی مدد کرتے تھے۔وہ سب سے محبت کرتے تھے ،اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے۔


54 views0 comments
bottom of page