top of page
  • Writer's picture24newspk

وسیم اکرم نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ختم کرنا چاہیے۔

لیجنڈری کرکٹر نے غیر ملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی حکام کوون ڈے کرکٹ 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے،وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔


سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ اور T20 کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں،وسیم اکرم نے کہا کہ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ون ڈے کا کلینڈر ختم کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ میچ محض چار گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔کرکٹرز دنیا بھر کی لیگز میں کھیل کر پیسہ کماسکتے ہیں ۔ وسیم اکرم نے انگلینڈ کے آلراؤنڈر بین اسٹوکس کی ون ڈے ریٹائرمنٹ پر افسوس کیا اور کہا کہ ان کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وسیم اکرم دنیا کے واحد فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں356 میچ کھیل کر 502 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 104 میچز کھیلے اور 414 وکٹیں حاصل کی ہیں۔وسیم اکرم نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں دو دو دفعہ ہیٹرک کی ہیں۔ووسیم اکرم نے سارے ریکارڈ ون ڈے اور ٹیسٹ میں بنائے اور آج وہ و ن ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں ۔اس بات کا فیصلہ تو آٗئی سی سی کرے گا لیکن وسیم اکرم کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے،یہ وسیم اکرم کی ذاتی رائے ہے۔

Web Desk (24 News PK) Former captain of Pakistan cricket team and Sultan of fast bowler swing Wasim Akram has demanded that ODI cricket should be removed from international cricket.

In an interview given to a foreign newspaper, the legendary cricketer said that the ICC officials should consider ending the one-day cricket 50-over matches, Wasim Akram added that even as a commentator, I find one-day cricket too long.


The Sultan of Swing said that most of the players are focusing on Test cricket and T20 cricket nowadays, Wasim Akram said that that's why I think the International Cricket Council should do away with the ODI calendar. That a T20 cricket match consists of only four hours. Cricketers can earn money by playing in leagues around the world. Wasim Akram regretted England all-rounder Ben Stokes' ODI retirement and said he agreed with his decision.

Let us tell you that Wasim Akram is the only fast bowler in the world who has played 356 matches in ODI cricket and got 502 wickets and in Test cricket he played 104 matches and got 414 wickets. Wasim Akram ODI and Wasim Akram has scored two hat-tricks in Test cricket. Wasim Akram made all the records in ODIs and Tests and today he is talking about ending ODI cricket. This will be decided by ICC but Wasim Akram. Discussion is going on on social media on the statement of Wasim Akram, this is the personal opinion of Wasim Akram.

29 views0 comments
bottom of page