24newspk
وسیم اکرم کی ننھی سی بیٹی کے کپڑوں پر تنقیدکرنے والے شخص کو لیجنڈ باﺅلر نے کھری کھری سنادیں

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی ننھی سی بیٹی کی تصویر شیئر کی ،جس پر لوگوں کے گروہ جو اپنے آپ کو زیادہ اسلامی اور اخلاقی سمجھتے ہیں انہوں ننھی پری کے کپڑوں بھی اعتراض کر دیا ۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی شاٹس پہنے اپنے ساتھ ایک تصویر پر ایک صارف نے تصویر پر کمینٹ کرتے ہوئے ک وسیم اکرم سے کہا کہ یہ تو بچی ہے لیکن آپ کو تو پتا ہے اسلام کی پیروی کرنی چاہیے ،آپ بچی کو صحیح کپڑے پہننا سکھائیں ان کے اس کمینٹ پر کئی صارف نے ان پر تنقید کی کہ یہ بچی ہے ان کو تو چھوڑ دیں .

سابق کپتان وسیم اکرم نے ثمر نامی صارف کو جواب دیا کہ واقعی! تم اپنے کام سے کام رکھو۔انسٹاگرام پر موجود صارفین نے کڑی تنقید کی کہ یہ بچی ہے اس تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ وسیم اکرم اپنی ننھی شہزادی کے ساتھ واک کرتے وقت تصویر شیئر کی ۔