• 24News pk

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی لاہور ریلوے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس



لاہور۔22 اگست (24 نیوز پی کے-اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کی سیاست کو تھکی ہوئی اپوزیشن قرار د یتے ہو ئے کہا کہ محرم الحرام کے بعد بھی اے پی سی کہیں نظر نہیں آتی، وزیر اعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کر یں گے ، مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست کو پتھر مارے ہیں، 25 اگست سے شالیمار ایکسپریس کی ٹکٹ میں دس فیصد کمی کررہے ہیں۔ ایم ایل ون انقلاب اور گیم چینجر ہے،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے جارہے ہیں، ا ن خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈ کواٹرز میں ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلا سکتی، مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست کو پتھر مارے ہیں جس سے ان کا کیس گہرے پانی میں چلا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اپو زیشن خود براہ راست این آر او نہیں مانگتی دونوں پارٹیاں مانگتی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کچھ بھی کر سکتے ہیں اپوزیشن کو این آر او نہیں دے سکتے، وزیر اعلی عثمان بزدار قائم ہیں، وزیر اعظم عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اتنے بھولے نہیں کہ شہباز شریف والی غلطی کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مردہ اور تھکی ہوئی اپوزیشن وزیر ا عظم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سلمان شہباز کو واپس نہ لا سکے، خواہش ہے کہ نوازشریف واپس آکر مقدموں کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بھی پاکستان آئیں گے، اپوزیشن کے رنگ پسٹن میں پھنسے ہوئے انجن میں دھواں بھرا ہوا ہے، فضل الرحمن لوگوں کو لا سکتے ہیں لیکن سب کو پتہ ہے کوئی اور مولوی نہیں لائیگا۔ اپوزیشن کو گیٹ نمبر چار سے منظور نہیں، ہم پہلے ہی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں تو کسی کو کیوں آنے دیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان کی اپنی سیاست ختم ہو چکی ہے’وفاقی وزیر نے 25 اگست سے شالیمار ایکسپریس کی ٹکٹ میں دس فیصد کمی کا علان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ تک ایم ایل ون کے ٹینڈر جاری کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ری سٹرکچر کا جو حکم دیا ہے اسے چار ہفتوں میں مکمل کریں گے۔ ایم ایل ون انقلاب اور گیم چینجر ہے اس کی وزیر اعظم سے منظوری ہو چکی ہے، اگلے ہفتے اس کا ٹینڈر ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فریٹ کے آن لائن بلنگ سسٹم شروع کرکے اسے ڈیجیٹل سسٹم میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے بعد اے پی سی نہیں ہوگی، یہ ا ن کے اپنے ہی گلے پڑ جائیگی۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمن کو معاہدہ لکھ کر نہیں دے گی ، مریم نواز کا ایک سال تک ٹویٹ زنگ آلود رہا، ٹوئٹ کو سگنل نہیں ملا جو ملا تو شہبازشریف کی سیاست کو لگ گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے، پنشن جولیٹ ہے اس کا بندوبست کررہے ہیں’کیمرے لگائیں گے جو مزدور کام کرے گا اسے تنخواہ دیں گے جو باہر کام کرے گا اسے نہیں دیں گے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے جارہے ہیں ۔


Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved