• 24newspk

وقار یونس نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔وقار یونس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کچھ تصاویر جاری کی ہیں، جس میں وہ اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقار اور بیٹے اذان کے ساتھ ہیں۔

سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اللّٰہ نے ہمیں عمرے کے لیے اپنے گھر آنے کی سعادت دی ہے۔وقار یونس نے پاکستان کے لئے 87 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 373 وکٹیں حاصل کیں ان کی ایک اننگ میں بہترین بولنگ 7/76 ہے اور میچ میں بہترین بولنگ 13/135 ہے۔وقار یونس نے ون ڈے میچ میں 262 میچ کھیلے اور 416 وکٹیں حا صل کیں ۔ان کی بہترین بولنگ 7/36 ہے۔


34 views0 comments