24newspk
وقار یونس کی وجہ سے میرا کیریئر۔۔۔۔احمد شہزاد نے بڑی بات کہہ دی
Updated: Jun 30, 2022

24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے اپنے کیریئر کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وقار یونس نے مجھے ڈراپ کیا جس کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہو گیا ۔
احمد شہزاد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے بارےمیں بات کرتے ہوئے کہا کہ وقار یونس نے ایک دفعہ پی سی بی میں رپورٹ جمع کروائی جس میں انہوں نے مجھے آؤٹ آف فارم قرار دیا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا لکھا۔احمد شہزاد نے کہا کہ وہ رپورٹ تو میں نے خود نہیں دیکھی لیکن میرے نمائندے نے بتایا کہ عمر اکمل اور مجھے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا تھا۔
احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی طرف سے انہیں سپورٹ نہ کرنے پر افسوس ہے اور انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میرا اور کوہلی کا کیریئر ساتھ شروع ہوا تھا لیکن ان کو دھونی جیسے کپتان ملے جنہوں نے ان کو سپورٹ کیا ان کی رہنمائی کی اور وہ گامزن ہوئے تاہم میرا کیریئر تباہ ہو گیا۔احمد شہزاد نے کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈری کرکٹر ہیں لیکن بطور ہیڈ کوچ ان کو سمجھ نہیں سکا۔
احمد شہزاد نے پاکستان کے لئے 13 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 982 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔احمد شہزاد نے 81 ون ڈے میچ کھیلے اور 2605 بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ٹی 20 میں انہوں نے 59 میچ کھیلے اور انہوں نے 1471 رنزبنائے جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
24NewsPK: Pakistan cricket team opener Ahmed Shehzad while describing his career said that Waqar Younis dropped me which ruined my career.
Ahmed Shehzad said in an interview that talking about former captain and former head coach of Pakistan cricket team Waqar Younis said that Waqar Younis once submitted a report to the PCB in which he declared me out of form and Written to play domestic cricket. Ahmed Shehzad said that he did not see the report himself but my representative said that Umar Akmal and I were dropped from the team due to being out of form.
Ahmed Shehzad regrets not being supported by former cricketers of the national team and he expressed disappointment. I supported him, guided him and he moved but my career was ruined. Ahmed Shehzad said that Waqar Younis is a legendary cricketer but as head coach he could not understand him.
Ahmed Shehzad played 13 Tests for Pakistan and scored 982 runs, including three centuries and four half-centuries. Ahmed Shehzad played 81 ODIs and he scored 2605 runs which included 6 centuries and 14 half centuries while in T20 he played 59 matches and scored 1471 runs which included one century and seven half centuries.