top of page
  • Writer's picture24newspk

وقار یونس کے والد انتقال کرگئے


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کی پچھلے دنوں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ان کا انتقال ہو گیا ہے جبکہ وقار یونس آسٹریلیا (سڈنی) سے روانہ ہو چکے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہار افسوس کیا ہے،وقار یونس آسڑیلیا سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد ہوٹل سے سیدھا قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔


وقار یونس کی اہلیہ نے بتایا کہ دورہ انگلینڈ کے بعد ان کی ہم سےبھی ملاقات نہیں ہوئی وہ دورہ انگلینڈ ختم کر کے سیدھا قرنطینہ سینٹر چلے گئے ،وقار یونس فیملی سے ملے بغیر ہی آسٹریلیا سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔

39 views0 comments
bottom of page