top of page
  • Writer's picture24newspk

ول سمیڈ کے 97 رنز بھی کام نہ آئے شعیب ملک نے میچ وننگ اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈیٹرز کو شکست دے دی!

Updated: Jan 30, 2022


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے شعیب ملک اور حسین طلعت کی دھوندار بلے بازی کے بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ول سمیڈ نے شاندار اننگز کھیلی انہوں نے62 گیندوں پر 97 رنز بنائے لیکن وہ آخری گیند پر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے،ان کے علاوہ احسن علی نے 43 گندوں پر 73 رنز بنائے،افتخار احمد 8،محمد نواز 5 رنز بنا سکے۔پشاور زلمی کی طرف سے عثمان قادر اور سمین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

جو بڑے بڑے کھلاڑی نہ کر پائے 18 سال کےنسیم شاہ نے کر دکھایا! ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلا فائفر اپنے نام

پشاور زلمی نے 190 کا حدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پشاور زلمی کی طر ف سے حسین طلعت 29 گیندو ں پر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ان کے علادہ کپتان شعیب ملک نے32 گیندو ں پر 48 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا،یاسر خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ نسیم شاہ اور فلکنر نے ایک ایک وکٹ حاص کی۔ول سمیڈ کو بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔



2,338 views0 comments
bottom of page