24newspk
ول سمیڈ کے 99 رنز رائیگاں! سینچری نہ بنا سکے، پشاور زلمی کی بہترین بولنگ کوئٹہ گلیڈیٹرز کو شکت دے دی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک نے 44 گیندوں پر 58 رنز بنائے ا ن کے علاوہ حسین طلعت 51 ، بین کٹنگ نے 14 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں انہوں نے سہیل تنویر کے اخری اوور میں 27 رنز بنائے اس میں چار چھکے شامل تھے۔ نسیم شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ خرم شہزاد، افتخار احمد اور غلام مڈثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 186 کے حدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا سکی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شروع کے اوورز میں 29 رنز پر دو اہم وکٹیں گنوانی پڑی جس کے بعد ول اسمیڈ اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔83 رنز کے مجموعی سکور پر سرفراز حمد 25 رنز بنا کر آؤت ہو گئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور سکور بھی آگے بڑھتا رہا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہیں پہنچ سکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ول اسمیڈ نے اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جیتوانے میں ناکام رہے انہوں نے ایک دفعہ پھر پی ایس ایل سیون میں عمدہ اننگز کھیلی بدقسمتی سے وہ سلمان ارشاد کی گیند پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی اننگز میں تین چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ پشاور زلمی کی طرف سے عثمان قادر نے تین وکٹیں حاصل کیں،سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔لیم لونگسٹن ،وہاب ریاض اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی