24newspk
وکٹیں گرتی گئیں مگر کنگ بابر اعظم کھڑا رہا! بابر اعظم نے تاریخی سنچری بنا کر ملک کا نام روشن کردیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گال میں کھیلا جا رہا ہے ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ واقع ہی وہ دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں ،انہوں نا قابل یقین سنچری اسکور کے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کا اسکور 218 رنز تک لے گیا۔
سری لنکن شہر گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی 222 رنز پر ڈھیر ہوگئے، جس کے جواب قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا کیوں کہ امام الحق صرف 2 جبکہ اسد شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے روز کے آغاز پر بھی پاکستان کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ۔کھانے کے وقفےسے پہلے پاکستان کے85 رنز رنز پر 7 وکٹیں گر گئی تھیں۔اس کے بعد یاسر شاہ اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ بنائی اور اسکور 112 تک لے گئے پھر یاسر شاہ بھی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد حسن علی آئے کپتان کے ساتھ بیٹنگ کرنے کے لئے وہ بھی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اس وقت قومی ٹیم مجموعی اسکور 148 تھا۔
آخری بلے باز نسیم شاہ آئے انہوں نے بابر اعظم کا آخر تک ساتھ دیا اور 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے لیکن بابر اعظم کو کھیلنے کا موقع دیا اور 70 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔بابر اعظم تو ہیں ہی ورلڈ کلاس بلے باز انہوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروک کھیلے اور ٹیم کا اسکور 218 تک لے گئے اور مشکل حالات میں بھی ڈٹے رہے اور آخری کرن ثابت ہوئے پورے پاکستان کی نظریں ان پر تھیں اور بابر اعظم نے مایوس نہیں کیا اور ایک یادگار اننگز کھیل کر ثابت کر دیا کہ وہ کیوں دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں ۔بابر اعظم نے 244 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے۔
Web Desk (24 News PK) The first Test match between Pakistan and Sri Lanka is being played in Galle, national team captain Babar Azam once again proved that he is indeed the number one batsman in the world. Supported the team with an incredible century score and took the team score to 218 runs.
In the Test match being played in Galle, Sri Lanka, the host team won the toss and decided to bat, and in the first innings all the players were bundled out for 222 runs. 2. While Asad Shafiq returned to the pavilion after scoring 13 runs. Even at the beginning of the second day, Pakistan's wickets continued to fall. formed a partnership and took the score to 112 then Yasir Shah also got out after scoring 18 runs. After that Hasan Ali came to bat with the captain and he also got out after scoring 17 runs. At that time the total score of the national team was 148.
The last batsman Naseem Shah came, he supported Babar Azam till the end and scored 5 runs in 52 balls but gave Babar Azam a chance to play and established a partnership of 70 runs. Babar Azam is a world class batsman. Played strokes all around the ground and took the team's score to 218 and persevered even in difficult conditions and proved to be the last ray. Why is he the number one batsman in the world? Babar Azam scored 119 runs off 244 balls with the help of 11 fours and two sixes.