top of page
  • Writer's picture24newspk

” وکٹ بنانے والا میرا رشتہ دار نہیں “ اور امام الحق پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر کی جانے والی تنقید پر ناراض


لاہور (24نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید پر ناراض ہو گئے ۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میں نے باہربیٹھ کربھی بہت کچھ سیکھا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پرفارم کیا اور پھر کم کرنے میں آسانی ہوئی اور آسٹریلیا کے خلاف پرفارم کیا۔امام الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بھی شاندارکھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔


امام الحق نے پنڈی ٹیسٹ پچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میچ ڈرا ہونے کا ہوئی بھی نہیں سوچتا۔امام الحق راولپنڈی ٹیسٹ پچ پر تنقید کرنے والوں پر ناراض دکھائی دیے۔ا نہوں نے کہا کہ پچ بنانے والا میرا رشتے دار نہیں تھا پچ کوئی بھی ہو میرا کام ہے پرفارم کرنا۔امام الحق نے مزید کہا کہ جب ہم آسٹریلیا جاتے ہیں تو ہم سے پوچھ کر پچ نہیں بناتے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہوم گراؤنڈ اپنی صلاحیتوں کے مطابق وکٹ بناتے ہیں ۔

35 views0 comments
bottom of page