24newspk
وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر خطرناک بیماری میں مبتلا

لاہور(24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز ذوالقرنین حیدر خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر ذوالقرنین خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ذوالقرنین حیدر عمان میں کرکٹ لیگ کے دوران معدے کی خطرناک بیماری کا شکار ہوئے، جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر وطن واپس پہنچے۔
ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ عمان میں لیگ کھیلنے گیا تھا اور وہاں لیگ کے دوران باسی کھانے کے باعث معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، جس کی وجہ سے انہیں زخم ہوگئے اور کیمیکل پھیل گیا۔ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ پاکستان میں مقامی ہسپتال میں آپریشن کروایا ہے لیکن مالی مشکلات کا سامنا ہے اور پی سی بی کی توجہ کے منتظر ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی ٹیم ہسپتال آئی تھی اور وہ بل لے گئے ہیں اور امید ہے کہ جلد ادائیگی ہو جائے گی۔
وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین کی بیٹی اور اہلیہ نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وکٹ کیپر کو کوئی جاب دی جائے، انہیں سہارے کی ضرورت ہے تاکہ وہ انکا خیال رکھ سکیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ذوالقرنین حیدر نے پاکستان کے لئے 1 ٹیسٹ 4 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں۔انہوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں 88 رنز بنائے،ون ڈے میں انہوں چار میچ کھیلے اور 48 رنز بنائے جبکہ ایک ٹی 20 میچ میں 23 رنز بنائے۔

LAHORE: National cricket team wicketkeeper-batsman Zulqarnain Haider has fallen seriously ill.
According to Express News, former Pakistan cricket team wicketkeeper-batsman Zulqarnain Haider Zulqarnain has fallen ill with a dangerous disease.
Zulqarnain Haider said that he had gone to Oman to play in the league and during the league he suffered from stomach ache due to stale food, due to which he was injured and the chemical spread. Zulqarnain Haider said that the operation in a local hospital in Pakistan. He said that the board team had come to the hospital and they have taken the bill and hoped that the payment would be made soon.

Wicketkeeper-batsman Zulqarnain's daughter and wife have appealed to the board to give the wicketkeeper a job, they need support so that they can take care of him. He has played ODIs and 3 T20 matches. He scored 88 runs in a Test match, played four matches in ODIs and scored 48 runs while he scored 23 runs in a T20 match.