24newspk
وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

ملتان (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے کیریئر میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
وہاب ریاض پاکستان میں جاری ڈومیسٹک سیزن کے نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔وہاب ریاض نے 258 میچ کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔وہ پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے 300 اور اس سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں ۔پاکستان کی طرف سے سب زیادہ سہیل تنویر نے وکٹیں لے رکھی ہیں انہوں نے 345 میچز میں 362 وکٹیں لی ہیں ۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے 317 میچز میں 339 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
دنیا ئے کرکٹ کی بات کریں تو سب سے زیادہ وکٹیں ویسٹ انڈیز کے آلراؤنڈر ڈیون براوو نے حاصل کیں ہیں ان کی وکٹوں کی تعداد 509 ہیں ۔اس کے بعد سری لنکا کے یلستھ ملنگا نے 390 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن نے 388 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔جنوبی افریقہ کے عمران طاہر جس نے 380 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔پاکستان کے سہیل تنویر 362 وکٹیں حاصل کیں ،بنگلادیش کے شکیب الحسن نے 354 ،پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے 339 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔افغانستان کے راشد خان 315 اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 302 کے ساتھ دنیا میں نویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 300 اور اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔