24newspk
وہ میری ڈومین میں نہیں آتا،کچھ نہیں بول سکتا، محمد رضوان کی خراب پرفارمنس پر بیٹنگ کا جواب

ملتان (24 نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جا رہی ہے،پاکستان کو پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی بیٹنگ دونوں ٹیسٹ میچوں میں ناکام رہی۔پاکستان کی بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان کوزیادہ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی بیٹنگ کی وجہ سے شکست ہوئی اور اس کے بعد ملتان ٹیسٹ میچ مین بھی جیتا ہوا میچ بیٹنگ کی وجہ سے ہوئی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ میں اختلافات کی خبریں تو منظر عام پر آتی ہی رہتی ہیں مگر آج بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں بھی کچھ ایسا ہی اشارہ دےدیا۔انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بار بار محمد رضوان کی خراب کار کردگی پر سوال کیا جسے محمد یوسف خوبصورتی سے نظر انداز کرتے رہے ۔ محمد رضوان رواں سیریز میں ابھی تک کوئی نصف سنچری بھی سکور نہیں کر پائے،انہوں نے راولپنڈ ی ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 29 اور دوسری اننگز میں 46 رنز بنائے ،جبکہ ملتان ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 10 اوردوسری اننگز میں 30 رنز بنائے۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمدرضوان کو اگلےٹیسٹ میچ میں آرام کروانا چاہیے۔
جب صحافی کی جانب سے بار بار محمد رضوان کی خراب کارکردگی کاذکر کیا گیا تو محمد یوسف پہلے تو کچھ دیر خاموش رہے اور پھر کہہ دیا کہ محمد رضوان میری ڈومین میں نہیں آتے ، اس پر کچھ نہیں بول سکتا۔