24newspk
وہ وقت جب ڈین جونز نے شاندار کام کر کے پاکستانیوں کا دل جیتا تھا،دیکھیں اس ویڈیو میں

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے )سابق آسٹریلوی بلے باز ڈین جونز جو پچھلے دنوں دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے تھے۔ ڈین جونز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹیٹر کے طور پر کام جاری رکھا۔پاکستان سپر لیگ میں وہ کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں ان کے علاوہ دنیا کے مختلف لیگز میں بطور کمنٹیٹر اور کوچ کے فرائض انجام دیے۔
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے بطور کوچ فرائج انجام دینے والے ڈین جونز نے پاکستان سے ہمیشہ محبت کی اور انہوں نے اپنی باتوں سے اپنے کاموں سے کئی بار دل جیتے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں خود صفائی کر رہے تھے اور کوڑا کوڑے دان میں ڈال رہے تھے۔ جسے پاکستانیوں نے دل جیت لیے ۔وہ کبھی بھی اپنے آپ کو بڑی شخصیت نہیں سمجھتے تھے۔
ڈین جونز ایک بہترین انسان تھے اور کرکٹ کو پروموٹ کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔ڈین جونز 24 مارچ 1961 میں پیدا ہوئے۔انہوں نے آسٹریلیا کے لئے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے۔ڈین جونز 1987 میں آسٹریلیا ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے جب آسٹریلیا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ان کے انتقال پر دنا بھر کے کرکٹرز اور مداحوں نے اظہار افسوس کیا۔