top of page
  • Writer's picture24newspk

”وہ ٹم ساﺅتھی تھا، سعودی عرب نہیں جو اتنا ڈر رہے تھے“ شعیب اختر نے کس کو کھری کھری سنا دی؟


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد دنیا ئے کرکٹ کے تیز ترن باؤلر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر لیجنڈ شعیب اختر نے قومی ٹیم کے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز عبداللہ شفیق اور حیدر علی کو کھری کھری سنا دی ۔


تفصیلات کے مطابق مایہ ناز کھلاڑی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بلے بازوں کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز حیدر علی اور عبداللہ شفیق دونوں نے مایوس کیا اور ان کو کھری کھری سنا دی۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بیٹسمینوں نے بیٹنگ کی ہے میں حیران ہوں پاکستانی بلے بازوں نے عقل سے عاری بیٹنگ کی ان کو پتا ہی نہیں پچ کیسی ہے۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازوں نے مخالف ٹیم کے باؤلرز کیا کرنا چاہتے ہیں پچ کا رویہ کیسا ہے۔بلے بازوں کو ایسے چھوٹے گراؤنڈ پر صرف بال صحیح جگہ دیکھ کر شاٹ مارتے تو آسانی سے چوکا لگ سکتا تھا۔شعیب اختر نے دونوں نوجوان کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جارحانہ انداز سے کھیلنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بے تکی شاٹس کھیلیں۔شعیب اختر نے کہا کہ حیدر علی نے جب چھکا لگایا تو پھر گیپ میں کھیلنے کے بجائے اونچا کھیلنے کی کوشش کی ۔عبداللہ شفیق اپنا سر نیچے کر کے پل شاٹ کھیل رہے ہیں ۔شعیب اختر نے کہا کہ ٹم ساؤتھی تھا کوئی سعودی عرب نہیں جو تم لوگ اس سے اتنا ڈرے ہوئے تھے۔


40 views0 comments
bottom of page