top of page
  • Writer's picture24newspk

وہ کون سے دوکھلاڑی ہیں جو ہر ٹور پر اپنے تکیے ساتھ لے کر جاتے ہیں؟جانئیے


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ ختم کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز پہنچ گئی ہے جہاں وہ مہمان ٹیم کے ساتھ پانچ ٹی 20 میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گئے۔پاکستان کو دونوں سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں وائٹ وا ش کر لی تھی اور ٹی 20 سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی تھی ،پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو کھلاڑی ایسے ہیں جو ہر ٹور پر اپنے ساتھ تکیالے کر جاتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے یہ تو نہیں پتا لیکن یہ انوکھی بات ضرور ہے کہ گھرسے تکیا ساتھ لے جاتے ہیں ان کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان یہ دونوں کھلاڑی اپنا تکیا ساتھ لے جاتے ہیں ۔



29 views0 comments
bottom of page